ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، بنوں اور پشاور کے شہری سب سے مہنگا آٹاخریدنے پر مجبور ہیں۔

دستاویز کے مطابق کراچی، بنوں اورپشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2700 روپے میں دستیاب ہے جب کہ اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2693 روپے33 پیسے اور راولپنڈی میں 2666 روپے67 پیسے میں دستیاب ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2260 روپے، سیالکوٹ میں 2200 روپے ہے، لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے اور فیصل آباد میں 2350 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close