تعمیراتی کام کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر ، سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 23اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1535روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.84فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1548روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 23اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1542روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.13فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1544روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1541روپے، راولپنڈی 1522روپے،گوجرانوالہ 1550روپے،سیالکوٹ 1550روپے،لاہور1582روپے،فیصل آباد1510روپے،سرگودھا 1542روپے،ملتان 1536روپے،بہاولپور1583روپے،پشاور1516روپے اوربنوں میں 1450روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1461 روپے ، حیدرآباد 1520 روپے،سکھر1600روپے، لاڑکانہ 1513روپے،کوئٹہ 1490روپے اورخضدارمیں 1667 روپے ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close