کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 116 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 83 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 207 ڈالر پر جا پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔






