سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 1 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 35 ڈالر سستا ہوکر 3980 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔