سونے کی قیمت میں کمی یا اضافہ؟ جانئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر برقرار رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 3668 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کم ہوئی تھی۔