وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے “ممتا پروگرام” میں خواتین کے لیے دی جانے والی نقد امداد 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 41 ہزار روپے کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
یہ ہدایت سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے اجلاس کے دوران دی گئی، جس کی صدارت وزیراعلیٰ نے خود کی۔ اجلاس میں صوبے میں جاری سماجی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، اور وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے 2023 میں سوشل پروٹیکشن ڈلیوری سسٹم کا آغاز کیا تھا، جو 2027 تک مکمل ہوگا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ “ممتا پروگرام” صوبے کے 15 اضلاع میں جاری ہے، جہاں اب تک 7 لاکھ 70 ہزار خواتین اس سے مستفید ہو چکی ہیں۔ خواتین کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 800 سرکاری اسپتالوں اور ڈسپینسریوں کو پروگرام سے منسلک کیا گیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رجسٹرڈ خواتین کو تین سال کے عرصے میں 30 ہزار روپے امداد دی جا رہی ہے، جسے اب بڑھا کر 41 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ انہیں مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ سندھ نے “ممتا پروگرام” کو مزید 7 اضلاع تک توسیع دینے کی منظوری بھی دے دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں