اٹلس ہونڈا کے نئے ماڈلز کے متعلق بڑی خبر آ گئی

موٹر سائیکل ساز معروف کمپنی اٹلس ہونڈا نے اپنے آئندہ آنے والے ماڈلز میں چند کارآمد اور دلچسپ بہتریوں کی تفصیلات سامنے لائی ہیں۔

نئے ماڈلز میں:

  • لمبے سفر کے لیے زیادہ آرام دہ نئی سیٹ

  • دلکش اور جدید اسٹیکر گرافکس

  • چمکدار کروم ایکزاسٹ اور سائیڈ کورز کے ساتھ پریمیم لک

  • ہلکی انجن سیٹنگز کے ذریعے بہتر فیول اکانومی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ہونڈا 2026 ماڈل کو اگست یا ستمبر 2025 میں متعارف کرانے کا امکان ہے۔

متوقع قیمتیں:

  • اسٹینڈرڈ ورژن: تقریباً 1,57,900 روپے

  • اسپیشل ایڈیشن: تقریباً 1,62,500 روپے

نئے ماڈلز صارفین کو بہتر کارکردگی اور جدید انداز کے ساتھ مزید آرام دہ سواری فراہم کریں گے۔