سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کے اضافے سے 2997 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔