سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) ملک میں سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں فی ٹن 45 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب میں کمی کے باعث سٹیل مصنوعات کی قیمتیں گریں۔کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔مقامی سطح پر بھی تعمیراتی شعبہ میں سٹیل مصنوعات کی طلب گھٹی ہے جس کے باعث قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے،موسم گرما کے اختتامی مہینوں کے دوران مزید کمی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close