خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا، عالمی منڈی سے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو امریکی خام تیل اور پٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 81.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close