چینی ، گھی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونےکا خدشہ ،بُری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد ( پی این آئی) آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے باعث چینی گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی کے سال کے بجٹ میں چینی اور گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے، چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5 روپے تک اضافہ متوقع ہے، اسی طرح ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5 سے 7 سات روپے، صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہوسکتا ہے، سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث مصالحہ جات کے بیشتر اجزاء، چائے قہوہ کی پتی، درجنوں برانڈڈ بیکنگ آئٹمز، نوڈلز، پاستہ اور ناشتے کی اشیاء جام، جیلی اور مارمالیڈ بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹشو، پیپر نیپ کنز، بچوں کے ڈائپرز، برتن،اسمارٹ واچ اور گھڑیاں مزید مہنگی ہو سکتی ہیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور ہونے کی صورت میں الیکٹرونکس کی سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی اشیاء، کپڑے، لیدر آئٹمز کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

close