سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) سوزوکی نے پاکستان میں نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

24 نیوز کے مطابق نئی گاڑیاں زیادہ تر پاکستان میں ہی مینوفیکچر کی جائیں گی جس کے باعث قیمت میں بھی سستی ہوں گی۔وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سے پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی ہے ،اس موقع پر رانا تنویر کا کہنا تھا آٹو سیکٹر کو3 دہائیوں سے مراعات یافتہ نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی،آٹو سیکٹر کو اب ملک کیلئے برآمدی ریونیو میں نمایاں حصہ ڈالنا چاہیے،حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،43کمپنیوں کو مقامی مینوفیکچرنگ الیکٹرک وہیکلز کے سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔ کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں،حکومت پاک سوزوکی موٹرز کے کاروباری آپریشن اور توسیع میں سہولت فراہم کرے گی،وفد نے بتایا پاک سوزوکی بہت جلد نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے گا،پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close