بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، عوام کی جیبوں پر اربوں روپےکا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی صارفین کیلئے بری خبر، مہنگائی کے ستائے عوام پر 347ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے،اس حوالے سے سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست میں نیپرا پر سماعت جاری ہے۔

سی سی پی اے کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں 3روپے 48پیسے ماہانہ فی یونٹ آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے،کپیسٹی چارجز کے نام پر 17روپے 42پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ فیول کاسٹ کی مد میں 9روپے 34پیسے فی یونٹ متعین کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں امریکا کی مہنگائی کا 2.4فیصد شرح ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز ہے،ملکی مہنگائی کا 12.20فیصد شرح آپریٹر فیس میں شامل کرنے کی تجویز ہے،سی پی پی اے درخواست میں بجلی کی خریداری میں 21.37فیصدسود شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔تاہم آئندہ مالی سال میں بجلی کمپنیوں کوکم از کم 27روپے 11پیسے بجلی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو بجلی کمپنیاں ٹیکسز شامل کرکے صارفین کو بجلی فروخت کریں گی،آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی 300روپے فی ڈالر میں خریداری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

close