سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگئی؟ موبائل خریداروں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فون اور بیرون ممالک سے درآمد کیے گئے موبائل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

گذشتہ چار ماہ کے دوران مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں تین سے 18 ہزار روپے تک کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کی قدر میں کئی ماہ سے استحکام، ایف بی آر کی نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں کمی اور مقامی سطح پر موبائل بنانے والوں کو سامان درآمد کرنے میں ریلیف ملنے سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے اب موبائل فون سستے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والے سمارٹ موبائل فونز کی قیمت میں تین ہزار روپے سے لے کر 18 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔

موبائل برانڈز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویگو ٹیل، انفینکس، ریڈ می، سام سانگ، آئی ٹیل، او پو اور شاومی سمیت دیگر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے نئے ماڈلز جاری کیے ہیں۔ نئے ماڈلز جہاں دیکھنے میں خوبصورت ہیں وہیں استعمال میں آسان ہونے کے ساتھ ساتھ صارف کو کئی نئے اچھے آپشنز فراہم کر رہے ہیں۔ جن میں سب اہم بات یہ ہے ان کی قیمت ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ یہ موبائل فونز نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں۔ بیٹری اور ہائی ریزولوشن کے کیمرے جیسے دیگر آپشنز بھی ان موبائل فونز میں موجود ہیں۔

close