گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں جاری مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کی متاثرہ براہ راست آٹو انڈسٹری بھی ہوئی ہے تاہم کمپنیوں نے اس کا حل نکالنے کیلئے صارفین کیلئے پر کشش آفرز متعارف کروانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے اور اسی اثنا میں ’ پاک سوزوکی‘ نے عوام کیلئے انتہائی شاندار اقساط کا منصوبہ متعارف کروا دیاہے جس سے صارفین 8 لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی حبیب میٹرو آٹو فنانس کے تعاون سے آسان اقساط کی آفر متعارف کروا رہی ہے جس کا مقصد کمپنی کی گاڑیوں کی رسائی مزید آسان بنانا ہے ۔ مزید برآں، پیشکش میں صارفین کے لیے اضافی بچت کو یقینی بناتے ہوئے، شرح سود 18 فیصد تکف کم کی گئی ہے جو کہ فکس ہو گی ۔ان اقدامات کا مقصد کمپنی کی سیلز کو برقرار رکھنا اور اس دوران پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہے ۔ حالیہ اعلان پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) کے کافی نقصان کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر کم ہوتی ہوئی فروخت، پیداواری رکاوٹوں اور زیادہ ٹیکسوں سے دوچار ہے،پی ایس ایم سی ان چیلنجوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے سال 2023 میں 10.07 بلین روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف کیاہے جو کہ ٹیکسز میں اضافے اور فروخت میں ہونے والی بھاری کمی کا نتیجہ ہے ۔

close