موٹر سائیکل خریدنے کے خواہمشندوں کیلئے خوشخبری آ گئی

لاہور(پی این آئی)مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے نئی موٹر سائیکل نقد خریدنا بس ایک خواب ہی بن کر رہا گیاہے اور اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بینکس اور موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں صارفین کی آسانی اور اپنی فروخت کو بحال رکھنے کیلئے مختلف آفرز متعارف کروا رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا وائی بی آر 125 کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے تاہم میزان بینک کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اپنی یہ پسندیدہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔میزان بینک کے صارفین ایک سال کی اقساط پر بلاسود یہ موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں کل قیمت کا 25فیصد (1لاکھ 13ہزار 125روپے) پیشگی ادا کرنے ہوں گے۔ باقی رقم ایک سال کی مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔ ماہانہ قسط 33ہزار 925روپے ہو گی۔ اس پلان میں صارفین کو پیشگی رقم کے ساتھ 1800روپے پراسیسنگ فیس بھی ادا کرنی ہو گی۔

close