آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی بینک کے مقابلے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستانی معیشت میں زیادہ بہتری کی نوید سنا دی۔

آئی ایم ایف نے نئی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ 2024 جاری کی ہے جس میں پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اگلے سال معاشی شرح نمو بڑھ کر ساڑھے3فیصد تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد اور اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں بھی کمی متوقع ہے جبکہ رواں سال مہنگائی 24.8 فیصد اور اگلے سال 12.7 فیصد پر آجائے گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا کہ رواں سال بیروزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

close