سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا۔۔۔ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، ایک تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 4200 اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44 ڈالر اضافے کے بعد 2330 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔

close