عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مارچ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان دیکھا جارہا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں ملک میں 5 کلو ڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 2.74 فیصدکم ہے۔ فروری میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ایک کلوگرام ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.53فیصدکم ہے۔فروری میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 501.09 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری میں 500.03 روپے تھی۔

close