ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کیلئے کروڑوں ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

 

 

 

رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی، سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کے لئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہوں گے۔کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ سال 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفراسٹرکچر متاثر کیا، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔کنٹری ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔

close