کراچی(پی این آئی) خریداروں کی موجیں لگ گئیں ۔۔ ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900روپے کمی ہوئی ہے، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونا 1629 روپے کمی سے 1 لاکھ 85ہزار 271 کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ سونا 18 ڈالر کی کمی 2047 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔یاد رہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر 39پیسے کمی کے بعد 281روپے میں فروخت ہور ہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں