کراچی (پی این آئی) سریے کی فی ٹن قیمت میں اچانک اضافہ ۔۔ ملک میں ایک ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔
آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا نے کہا ہے کہ ایک ٹن اسٹیل کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھا ہے۔ایک ٹن سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔حماد پوناوالا نے کہا کہ اسٹیل کی قیمت سمندری جہازوں کے آنے میں تاخیر پر بڑھی ہے جبکہ بلند شرح سود بھی اسٹیل مہنگا ہونے کی وجہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں