ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، سٹیٹ بینک نے اعتراف کر لیا

کراچی (آئی این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ ایس بی پی اعلامیہ کے مطابق 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 30 کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر رہے۔اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close