75 روپے کا نیلا یا سبز نوٹ، کون سا نوٹ اصلی ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔۔۔۔ اس کے بعد اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف تھا۔۔۔۔۔ عام شہریوں میں 75 روپے کا نوٹ دو رنگوں نیلا اور سبز رنگ کا ہونے کے باعث کنفیوژن پیدا ہوا ہے کہ دونوں میں سے کون۔ سا نوٹ استعمال کرنے کے قابل ہے ۔۔۔۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔۔۔۔

close