تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر،عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں صرف ایک ماہ میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 110 ڈالر فی ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ گھی اور تیل کمپنیاں 15 ہزار 100روپے من گھی فروخت کر رہے تھیں جو تین ہزار روپے کمی کے بعد 11 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے اور اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوجائے گی،گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ 960 ڈالر فی ٹن تھا ۔ 110

ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیااور مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئےاور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔

close