ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا

اسلام آباد (پی این آئی)کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل چار ہفتوں تک کمی کے بعد روپے کی قدر بحال ہو گئی۔ آج کاروبار کے آغاز پر پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1روپے 14 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 282 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 282.69 روپے سے گر کر 281.55 روپے تک گر گیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 25.55 روپے سستا ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں