پٹرول اور ڈیزل پر مارجن، پیٹرولیم کمپنیوں کی موجیں لگ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو مکمل ریلیف نہ مل سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا، پٹرول پر کمپنیوں کا مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے، ڈیزل پر او کمنیز کا مارجن 6.70 روپے سے بڑھا کر 7.17 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے، جب کہ پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی نے غریب اور متوسط طبقات پر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246 روپے 15پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 86 پیسے اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 240 روپے سے بڑھ کر 260 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833 روپے سے بڑھ کر 3079 روپے64 پیسے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close