اسلام آباد (پی این آئی )ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 292 روپے 75 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے دوران انڈیکس 46 ہزار 44 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں