پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کیلئے تیار ہوجائیں

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کیلئے تیار ہوجائیں۔۔ نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔

 

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ3700روپے میں گیس درآمد کر کے 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں نہیں دے سکتے، بجلی اور گیس کا گردشی قرض 5400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، برسوں سے بجلی چوری ہورہی تھی مگر کوئی نہیں روک رہا تھا جو چیزیں ٹھیک کر رہے ہیں وہ ایک ماہ کی نہیں کئی برسوں کی غلطیاں ہیں۔دوسری جانب نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آئی ہے، اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ نہیں بڑھایا، اس اقدام سے بھی بہتری کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف حاصل کرلیں گے، ورلڈ بینک سے دو ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، ایس آئی ایف سی میں شامل منصوبوں سے معاشی ترقی ہوگی۔

close