سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2900 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 235500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2486روپے اضافے کے بعد 201903روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے دام 4ڈالر بڑھ کر 1919ڈالر فی اونس ہوگئے ہیں۔

close