جولائی کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 57.44 فیصد اضافہ

لاہور( آئی این پی)رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 57.44فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس عرصے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.212 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی کے مہینے کی فروخت 2.040 ملین ٹن رہی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.776ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جولائی کی فروخت 1.887ملین ٹن کے مقابلے میں 47.15فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

اسی دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھی 183.91فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور جولائی 2023کی ایکسپورٹ 4لاکھ35ہزار 854 ٹن رہی جو گزشتہ سال جولائی میں ایک لاکھ 53ہزار 517ٹن تک محدود رہی تھی۔جولائی 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 2.473ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جولائی کی 1.688ملین ٹن کی فروخت سے 46.54فیصد زائد رہی۔جولائی 2023کے دوان جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 109.61فیصد اضافہ سے 7لاکھ 39ہزار 376 ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی 2022 میں سیمنٹ کی فروخت 3لاکھ52ہزار 747 ٹن رہی تھی۔جولائی 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 2.351 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جولائی کی 1.617 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 45.37فیصد زائد رہی۔ جولائی 2023میں جنوبی علاقوں کی مقامی فروخت 4لاکھ 25ہزار336 ٹن رہی جو گزشتہ سال جولائی کی فروخت 2لاکھ69ہزار 477ٹن کے مقابلے میں 57.84فیصد زائد رہی۔جولائی 2023میں شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 73.41فیصد اضافہ سے ایک لاکھ 21ہزار 814ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی کی ایکسپورٹ 70ہزار 247ٹن تک محدود رہی تھی۔ جولائی 2023میں جنوبی علاقوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 277.13فیصد اضافہ سے 3لاکھ 14ہزار 040 ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں جنوبی علاقوں سے 83ہزار 270ٹن ریکاڈ کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close