پاکستان روس سے سستا تیل منگوانے کا ہدف کیوں پورا نہیں کرپائیگا؟

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اپنی ضرورت کا دو تہائی تیل روس سے منگوانے کے ہدف کو پورا نہیں کر سکے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں رکاوٹ پاکستان کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کی کمی ہے اور دوسرا پاکستان کی ریفائنریوں اور بندرگاہوں کی محدود صلاحیتیں ہیں۔

مالی طور پرتنگدست پاکستان روس کا تازہ ترین گاہک ہے ۔ روسی ریل کا پہلا کارگو جون میں پاکستان آیا تھااور دوسرے کیلیے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close