رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد(آئی این پی۹محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 2 اگست کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اگست کو مغربی ہوائیں بھی ملک میں داخل ہوں گی، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، مری گلیات، اسلام آباد میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

بالائی خیبر پختونخواہ میں بارش برسنے کے ساتھ لاہور، راولپنڈی، اٹک ،چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 7 اگست کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد کے ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافہ ہو سکتا ہے۔بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ مری ، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

close