کراچی(آئی این پی)شہرقائد کے رہنے والے ملک میں سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں ، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3200 روپے میں دستیاب ہے۔اداہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپیتک مہنگا ہوا، حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے تک مہنگا ہو کر 3040 روپے میں دستیاب ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خضدارمیں ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
اسلام آباد میں ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 106 روپے مہنگا ہوا، راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 133 روپے اور گوجرانوالہ میں 27 روپے مہنگا ہوا، سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا200 روپے جب کہ لاہور میں 100 روپے مہنگا ہوا۔بہاولپور میں ایک ہفتے میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 146 روپے بڑھی، ملتان میں 93 روپے، ایک ہفتے میں سکھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 120 روپے کا اضافہ دیکھنے میں ا?یا۔اس کے علاوہ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 160 روپے، پشاور میں 50 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے دوران بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلیکی قیمت 100 روپے تک بڑھی جب کہ کوئٹہ میں حالیہ ہفتے میں آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں