انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا

اسلام آباد (پی این آئی )انٹربینک میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ڈالر کے ریٹ میں معمولی کمی ہوئی اور امریکی ڈالر کاروبار کے اختتام پر 37 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔آج کاروباری روز کے دوران انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک ڈالر ایک روپے 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 278 روپے ایک پیسے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 281 روپے کا ہوگیا ہے۔

close