ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کی دوران سرکاری زخائر میں 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔انہوں نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ 30 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 9 ارب ،74 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

close