اسلام آباد (پی این آئی) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے 20 فیصد سستا تیل آنے پر قیمتیں کم کردیں گے، سستی چیز خرید کر مہنگی نہیں فروخت نہیں کریں گے،روس کے ساتھ تیل گیس اور توانائی کی ضروریات کے معاہدے بھی ہوں گے، جس سے عوام کو قیمتوں میں بھی سہولت ہوگی۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان ہمارے گھر محفوظ ہوں گے جب ہماری فوج محفوظ نہیں ہے، جب کورکمانڈر اپنے گھر نہیں بچا سکتا تو ہم کہاں جائیں گے؟ قانون سے ماورا کوئی چیز نہیں کی جائے گی، قانون میں واضح ہے کہ کون سے مقدمات کون سی عدالت میں چلنے ہیں۔ 9مئی کے جرائم کو قانون کے مطابق ڈیل جائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام ہونا تھا تو وزرائے خزانہ کی فون کال ٹیپ ہوئیں کہ معاہدہ رکوانے کیلئے ایسے کردو۔ بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا واویلا مچایا جارہا ہے، کون سا انسانی حقوق کا قانون کہتا کہ آپ لوگوں کے گھر جلا دو؟ ہر مہینے اڑھائی سے تین ارب ڈالر کی انرجی امپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ایک جامع معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس میں تیل گیس اور توانائی کی ضروریات بھی شامل ہوں گی، اس سے لوگوں کے کیلئے قیمتوں میں بھی سہولت ہوگی۔ پچھلے دنوں میں کچھ لوگوں نے کہا کہ وزیرپیٹرولیم کہہ رہے کہ تیل کی قیمت کم نہیں ہوگی۔
لیکن میں بتا دوں اگر روس سے 20 فیصد سستا تیل آرہا ہوگا تو کیوں قیمتیں کم نہیں ہوں گی؟سستی چیز خرید کر مہنگی نہیں فروخت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج میں ترکمانستان کے وزیرکے ساتھ تھا،وہ کام جو 12سال سے نہیں ہوا وہ اب ہم ٹاپی گیس معاہدہ نئے سرے سے کررہے ہیں، پائپ لائن کے ذریعے 1.3بلین کیوبک فٹ گیس یومیہ آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں