اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 48 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے سرکاری ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔۔۔۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہے اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی ہے۔۔۔۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں