موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد ( پی این آئی)مہنگائی کے ستائے اور پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔ ہنڈا نے موٹرسائیکلز کی قیمتیں مزید 5 سے 15 ہزار تک بڑھا دیں ،شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ہنڈا نے 5 ہزارروپے اضافے سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار900 روپے کر دی ہے جبکہ 5 ہزار اضافے سے سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 65 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی

6 ہزار اضافے سے پرائڈر 2 لاکھ 3 ہزار 900 ، 7 ہزار اضافے سے سی جی 125 ،2 لاکھ 29 ہزار 900 اور 10 ہزار اضافے سے سی جی 125 سپیشل 2 لاکھ 75 ہزار 900 کی ملے گی۔ اسی طرح 15 ہزار اضافے سے سی بی 125 ایف 3 لاکھ 80 ہزار 900۔15 ہزار اضافے سے سی بی 150 ایف 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔ ایک سال کے دوران عوامی سواری کی قیمتوں میں دوگناکےقریب اضافہ ہوا ہے۔

close