کراچی (پی این آئی) نجی ائر لائن سیرین کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی کوئی وجہ بتائے بغیر اچانک مؤخر کر دی گئی۔۔۔۔۔ جس کے نتیجے میں طیارے سے آف لوڈ کیے گئے مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے۔۔۔۔ مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ پرواز ای آر 911 نے جمعرات کو کراچی سے رات ساڑھے 8 بجے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن مسافروں کو جہاز میں بٹھانے کے بعد آف لوڈ کر دیا گیا۔۔۔۔
جہاز میں سوار کل 290 مسافروں کو کراچی ائرپورٹ کے لاؤنج میں بٹھا دیا گیا۔۔۔۔مسافروں کا کہنا ہے کہ بعد میں طیارے میں تکنیکی خرابی کا کہہ کر مسافروں کو جمعہ کی صبح روانگی کا کہا گیا۔۔۔ جس کی وجہ سے مسافروں نے نماز تراویح جناح ٹرمینل پر ہی ادا کی۔۔۔ مسافروں نے بتایا کہ ائر لائن کی جانب سے کھانے کا بندوبست کیا گیا۔۔۔ اس دوران مسافروں نے روانگی میں تاخیر پر ائر لائن انتظامیہ سے احتجاج بھی کیا۔۔۔۔۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق انہیں ہوٹل میں قیام بھی دیا جانا چاہیے مگر انتظامیہ نے ایسا نہیں کیا اور انہیں لاؤنج میں ٹھہرایا گیا۔۔۔۔جس کی وجہ سے مسافر تھکن کا شکار ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں