بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6روپے تک اضافے کی تیاریاں

کراچی (پی این آئی) کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 6روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی جائے گی، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے کی گئی ہے۔

حکومت نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے ،کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی ہے۔نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے کی گئی ہے۔نیوزایجنسی کے مطابق ملک میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34.1فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ نیپرا اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں شمسی توانائی کے ذریعے 608 گیگاواٹ آوورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.1فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمسی ذرائع سے 453 گیگاواٹ آوورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر41.1فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں شمسی توانائی کے ذریعے 82 گیگاواٹ آوورزبجلی حاصل ہوئی جو گزشتہ سال فروری میں 58 گیگاواٹ آوورز تھی۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر13.6فیصد کی نمودیکھنے میں آئی ہے۔ جنوری میں شمسی ذرائع سے 72 گیگاواٹ آوورزبجلی کی پیداوارحاصل ہوئی جو فروری میں بڑھ کر82 گیگاواٹ آوورزہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں