اس ہفتے چار دن تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

کراچی(آئی این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ 24 مارچ کو زکوۃ کٹوتی کے باعث تمام سرکاری و نجی بینکس بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان 24 مارچ 2023 بروز جمعے کو زکوۃ کی کٹوتی کے لیے بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا، کیونکہ امکان ہے کہ یکم رمضان المبارک 1444 ہجری جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہوگی جبکہ اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینکس مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کیلیے بند ہوں گے البتہ تمام اداروں اور بینکس کے ملازمین دفتر میں حاضر ہوں گے اور دم کو ورکنگ ڈے کے طور پر گنا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے 23 مارچ 2023 سے 26 مارچ 2023 تک چار دن بینک بند رہیں گے کیونکہ تیئس مارچ کو سرکاری تعطیل، جمعے کو یکم رمضان ہوگا جبکہ ہفتے اور اتوار کو بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں میں ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔پیر 27 مارچ سے بینک رمضان اوقات میں کھلیں گے جس کا بینک دولت پاکستان نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں