پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپےکا اضافہ ہوا جس کےبعدسونے کا بھاؤ 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

close