سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ہزار روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 267 روپے ہوگئی ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 1818 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 94 پیسے اور ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 83 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 259 روپے 99 پیسے کا ہے۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 262 روپے 82 پیسے تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہو کر 268 روپے ہے۔

close