ڈالر نیچے ہی نیچے آنے لگا، روپے کی قدر میں بہتری

کراچی(پی این آئی) ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے کا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 261 روپے 90 پیسے تھا۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھاؤ 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 124 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 1826 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

close