اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کر لیا، سرکولیشن کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو گی،
مارچ 2023سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کی جائے گی، برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے 13 پیسے فی یونٹ کی سبسڈی بھی واپس لے لی جائے گی ،پلان کے مطابق جون 2023تک بجلی صارفین سے تقریبا 250ارب روپے ریکور کئے جائیں گے اس کے علاوہ 3روپے 39پیسے فی یونٹ کا سرچارج بھی لگے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی، جون تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں اضافے سے 73ارب روپے حاصل ہوں گے اس حوالے سے رواں ماہ بجلی 4 روپے 46پیسے تک مہنگی ہو گی،ذرائع کے مطابق فروری کے ٹیرف میں اوسط اضافہ 3 روپے 21پیسے فی یونٹ بنے گا جبکہ مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 69پیسے مہنگی کی جائے گی، جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہوگی، ستمبر میں بھی بجلی ایک روپے98پیسے مہنگی کی جائے گی،جون تک برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے سبسڈی ختم ہونے سے 65ارب روپے حاصل ہوں گے، برآمدگنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 51 ارب روپے اضافی خزانے میں جمع ہوں گے، کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14ارب روپے زائد ملیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں