سونے کی قیمتوں میں 9ہزار روپے فی تولہ کمی، بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9000 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس بڑی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7716 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کی کمی کے بعد 1902 ڈالر فی اونس ہے۔

close