کراچی (پی این آئی) ڈالر کی گزشتہ 24 گھنٹے میں اونچی چھلانگ کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اونچی اُڑان جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ آج کے نئے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 4201 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 11 ڈالر اضافے کے بعد 1936 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں