نان اور روٹی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)ضلعی انتظامیہ اور نان روٹی ایسوسی ایشن میں ڈیڈلاک کا خمیازہ عوام بھگتنے لگے۔لاہور کے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں ازخود2 روپے اضافہ کردیا،تندوروں پر روٹی 16 سے 18 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا،

سیکرٹری جنرل نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ اتوار(آج) سے روٹی 16 ، نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی،فائن آٹے کا 80 کلو تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے، آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار روپے تک مل رہا ہے، ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ مہنگا آٹا اور فائن خرید کر سستی روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں