کاروباری افراد کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے اسلام آباد سے چین کے لئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق چین جانے والی پروازوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کر دی گئی ہے،

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرنے والے طالبعلموں کے لئے 22فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے طالبعلم اب 40 کلو کی بجائے 80 کلو سامان ساتھ لے جا سکیں گے،کرایوں میں کمی کا اطلاق پاکستان سے روانہ ہونے والی پروازوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ یاد رہے کہ پی آئی اے چین کے شہروں چنگدو اور شیان کے لئے دو ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔۔۔۔

close